ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : قیدیوں کے ساتھ رشتہ داورں کی ملاقات پر برقرار ہے  پابندی 

منگلورو : قیدیوں کے ساتھ رشتہ داورں کی ملاقات پر برقرار ہے  پابندی 

Mon, 14 Mar 2022 12:06:34    S.O. News Service

منگلورو، 14؍ مارچ (ایس او نیوز) جیل میں زیر سماعت قیدیوں کے ساتھ ان کے قریبی رشتہ داروں کو ملاقات کرنے کا موقع قانونی طور پر حاصل رہتا ہے ۔ لیکن کووڈ پروٹوکول کے تحت اس پر پابندی لگائی تھی ، جو تاحال برقرار رکھی گئی ہے ۔

 حالانکہ کووڈ وباء کی صورتحال اب پوری طرح قابو میں آ گئی ہے اور زندگی کے تمام شعبہ جات میں لگی ہوئی تقریباً سبھی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، جبکہ قیدیوں کا کورونا ویکسینیشن پورا ہوگیا ہے ۔ جو قیدی کووڈ کا شکار ہوئے تھے وہ سب پوری طرح صحت یاب ہوچکے ہیں۔ قیدیوں کو شخصی طور عدالتوں میں پیش کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے  ۔ مگر جیل کے قیدیوں سے رشتہ داروں کی ملاقات کا موقع ابھی نہیں دیا گیا ہے ۔

قیدیوں سے متعلق مختلف امور کے پیش نظر ان کے رشتہ داروں کو جیل میں جا کر ان سے ملاقات کرنے کی اکثر ضرورت پیش آتی ہے ، مگر گزشتہ تقریباً دو سال سے اس پر پابندی لگی ہوئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ قیدیوں کے رشتہ داروں کی طرف سے اس  مسئلہ کو حل کرنے کی مانگ دیکھتے ہوئے سرکاری طور پر 24 فروری کو پابندی ہٹانے کا حکم جاری ہوا ہے مگر تاحال اس پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے ۔


Share: